Premium Content

عالمی یوم تعلیم

Print Friendly, PDF & Email

اقوام متحدہ نے انسانی زندگی اور حقوق کےحوالے سے  عالمی دن مقرر کیے ہیں۔ ایام کی اس فہرست میں 24 جنوری عالمی یوم تعلیم کے طور پر شامل کیا گیاہے۔ 3دسمبر 2018ءکو منعقدہ اجلاس میں قرار داد نمبری 73/25کے ذریعے 24جنوری کو عالمی یوم تعلیم منانے کا فیصلہ ہوا۔یوں 24جنوری 2019ءکو پہلا عالمی یوم تعلیم منایا گیا۔ اس دن کا  مقصد تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیا دی حق ہے  اور اس حق کی فراہمی حکومت کا فرض ہے۔

عالمی یوم تعلیم منانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ عالمی سیاسی طاقتوں کو اس بات پر راضی کیا جائے کہ وہ معیار تعلیم کو بہتر بنائیں، جہالت اور ناخواندگی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔تعلیم ذریعہ معاش ہے، اور اسکے ذریعے ہنر مندافراد  میں اضافہ جبکہ غربت اور جہالت کا خاتمہ بھی ممکن ہے ۔حتی کہ تعلیم سے  جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی بھی لائی جا سکتی ہے۔ تعلیم بہت سے معاشی مسائل کا فوری اور ممکن حل بھی  فراہم کرتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ صرف تعلیم کو 2030ءتک پائیدار امن اور ترقی کے حصول کا واحد ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ  اور اس کے ادارے عالمی سطح پر پرائمری، سیکنڈری اور اعلیٰ درجے کی تعلیم ،فنی تعلیم اور فاصلاتی تعلیم کے بلا امتیاز مواقع فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔صنفی امتیاز کو بالا ئے طاق رکھتے ہوئے عمر کی حد سے آزاد تعلیم کے حصول کو ممکن بنانا بھی اس دن کا مقصد ہے ۔یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ مساوی اور معیاری تعلیم کے بغیر انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ممکن نہیں۔

قائد اعظم محمد علی جناح تعلیم  کو قومی مقاصد کے حصول کیلئے ایک اہم محرک تصور کرتے تھے۔ کراچی میں ہونے والی پہلی قومی تعلیمی کانفرنس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کا نظام تعلیم قومی امنگوں کے مطابق ہو  گا ۔لیکن بدقسمتی سے آنے والی حکومتوں نے جناح کے ویژن کو دفن کر دیا گیا ہے ۔موجودہ صورتحال یہ ہے کہ  پاکستان کی شرح خواندگی بہت کم ہے۔ پاکستان کی  نوجوان نسل اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال  کا شکار ہے اور بہت سے نو جوان ترقی یافتہ ممالک میں ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی خاطروطن عزیز  کو چھوڑ رہے ہیں۔ایسے میں ارباب اختیار پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع  فراہم کرےتاکہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں  اپنا حصہ ڈال سکیں۔  

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos