Premium Content

ادویات نایاب

Print Friendly, PDF & Email

لاہور سمیت پنجاب بھر میں جان بچانے والی بیشتر ادویات نایاب ہو چکی ہیں۔ ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کیلئے استعمال ہونے والا انجکشن، سرجیکل آلات اور دل، معدہ، جگر اور ذیا بیطس کے امراض میں استعمال ہونے والی ادویات نہ ملنے کی وجہ سے مریض اور ان کے لواحقین شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں۔ ادویات کی قلت کی وجہ بظاہر ادویہ سازوں کے پاس خام مال ختم ہونا قرار دی جا رہی ہے لیکن اکثر ڈسٹری بیوٹرز زیادہ یا منافع کیلئے یہ ادویات بلیک میں مہنگے داموں بیچ رہے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ سے حکومت کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں اور ایل سیز نہ کھلنے کے باعث ملک میں ادویات کی قلت کا مسئلہ سر اٹھا رہا تھا اور اب تو یہ سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے لیکن حکومت اس حوالے سے مکمل چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/petrol-jaan-bachany-wali-adviyat-aur-lc/

رواں مالی سال کے دوران اب تک ڈالروں کی قلت کے باوجود 22 سو مہنگی گاڑیاں درآمد کی جا چکی ہیں لیکن جان بچانے والی ادویات کا خام مال در آمد نہیں کیا جا سکا۔ عوام پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کا شکار ہیں ایسے میں اگر انہیں ادویات کی قلت اور علاج معالجے کی ابتر صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑے تو اُن کا پرسان حال کون ہوگا ؟ ضروری ہے کہ حکومت ادویہ سازوں کو بر وقت خام مال کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ مہلک امراض کے شکار افراد کے علاج معالجے میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos