امریکی صدارتی انتخابات میں ایک روز باقی ، انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس اپنی کامیابی کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مختلف رائے شماریوں میں کاملا ہیرس کو ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے، دونوں امیدواروں کی توجہ پانسہ پلٹنے والی ریاستوں پر مر کوز ہے۔
کاملا ہیرس مشی گن میں سرگرم جبکہ ٹرمپ کی پنسلوینیا، نارتھ کیرولائنا اور جارجیا میں دوڑ دھوپ جاری ہے۔
صدارتی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، بیلٹ باکسز، پیپرز اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں پولنگ سینٹرز میں پہنچائی جا چکی ہیں، 24 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے، 7 کروڑ افراد نے پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔