Premium Content

امریکا کو ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا خدشہ، مشیر قومی سلامتی

Print Friendly, PDF & Email

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو ایران کے جوہری ہتھیار کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ 

واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی قومی سلامتی مشیر نے کہا کہ شامی صدر بشارالاسد کے زوال سے ایران کے علاقائی اثر و رسوخ کو دھچکا لگا

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ ایران کہتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن ہے، ایران نے یورینیم کی افزودگی کو بڑھایا ہے۔ 

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کے وعدے سے پیچھے ہٹ جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کم ہوئی۔ 

جیک سلیوان نے کہا کہ ایران کی کمزور پوزیشن ڈونلڈ ٹرمپ کو تہران سے سفارتکاری میں معاون ثابت ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos