Premium Content

آنکھوں کو مسلنے کی عادت بینائی کے لیے تباہ کن

Print Friendly, PDF & Email

آنکھوں کو مسلنے کی عادت کافی عام ہے جو بظاہر بے ضرر لگتی ہے اور لوگوں کو لگتا ہے کہ اس سے تھکاوٹ میں کچھ کمی آتی ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ عادت بینائی کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے؟ خاص طور پر اگر آپ زیادہ طاقت سے یا اکثر آنکھوں کو مسلنے کے عادی ہوں۔

اس عادت کے چند نقصانات درج ذیل ہیں۔

قرنیہ میں خراشیں

امریکا کے کلیو لینڈ کلینک کے مطابق آنکھوں کو مسلنے سے قرنیہ میں معمولی خراشیں پڑ جاتی ہیں جس سے بینائی کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے۔

آنکھوں میں انفیکشن کا خطرہ بڑھتا ہے

اس عادت کے نتیجے میں آنکھوں کے مختلف انفیکشن کا خطرہ بڑھتا ہے۔

آنکھوں کو انفیکشن کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب ہاتھوں سے جراثیم آنکھوں میں منتقل ہو جائے یا کسی وجہ سے آنکھیں ورم سے متاثر ہوں۔

جھریاں

ماہرین کے مطابق آنکھوں کے مسلنے سے اردگرد کی جِلد کی موٹائی بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں جھریاں نمودار ہوتی ہیں جبکہ جِلد بھی خشک ہو جاتی ہے۔

سیاہ حلقے

اس عادت کے نتیجے میں آنکھوں کے اردگرد جِلد کی رنگت برقرار رکھنے والا ہارمون زیادہ بننے لگتا ہے جس کے نتیجے میں سیاہ حلقے نظر آنے لگتے ہیں۔

موتیا کی شدت بدترین ہو سکتی ہے

جب آپ آنکھیں مسلتے ہیں تو آنکھوں کے سیال سے بھرے اندرونی چیمبرز پر دباؤ بڑھتا ہے جس سے موتیا کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اگر کوئی فرد موتیا سے متاثر ہو تو مرض کی شدت بدترین ہو جاتی ہے۔

سرخی مائل آنکھیں

ماہرین کے مطابق اس عادت کے نتیجے میں آنکھوں میں سرخی بڑھ جاتی ہے جبکہ آنکھوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے آپ تھکاوٹ کے شکار ہیں۔

یہاں آپ کیلئے ایک اور دلچسپ رپورٹ ہے یہ بھی پڑھیں

آنکھوں کے گرد دانے

آنکھوں کو مسلنے کے نتیجے میں آنکھوں کے اردگرد دانے نکل آتے ہیں جو کافی تکلیف دہ ہوتے ہیں۔

چشمے کی ضرورت

ماہرین کے مطابق آنکھوں کو مسلنے سے قرنیہ کی ساخت متاثر ہوتی ہے اور  بینائی کمزور ہوتی ہے، جس کے باعث چشمے کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

روشنی چبھنے لگتی ہے

ماہرین نے بتایا کہ آنکھوں کو اکثر مسلنے سے خون کی شریانوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں جس کے باعث تیز روشنی چبھنے لگتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos