اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی، امداد اور انسانی رسائی کا مطالبہ

[post-views]
[post-views]

غزہ: اسرائیلی بمباری سے درجنوں فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد، امداد لے جانے والے 20 ٹرک – 12 دن قبل اسرائیل کی جانب سے تباہ کن محاصرہ شروع کرنے کے بعد انسانی امداد کا پہلا قافلہ –مصر کے ساتھ رفح سرحدی گزرگاہ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوگیا۔

دریں اثنا، اقوام متحدہ کے اداروں نے غزہ بھر میں جنگ بندی اور امداد تک غیر محدود انسانی رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یو این ڈی پی، یو این ایف پی اے، یونی سیف، ڈبلیو ایف پی اور ڈبلیو ایچ او کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، اور غزہ میں فوری طور پر غیر محدود انسانی رسائی کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے تحت ضرورت مند شہریوں تک پہنچنے، جانیں بچانے اور مزید انسانی تکالیف کو روکنے کی اجازت دی جائے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اقوام متحدہ نے کہا کہ جان بچانے والے سامان لے جانے والے قافلے کو فلسطینی ہلال احمر وصول کرے گا اور تقسیم کرے گا۔اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ میں داخل ہونے والی انسانی امداد صرف جنوبی علاقوں تک جائے گی۔

دریں اثنا، اسرائیل نے ہفتے کے اوائل میں غزہ بھر میں اہداف پر شدید بمباری جاری رکھی جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فتح تک لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ہفتے کے روز غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فضائی اور میزائل حملوں میں سینکڑوں بچوں سمیت کم از کم 4,385 فلسطینی مارے گئے، جب کہ محصور علاقے کے دس لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے تقریباً نصف باشندے بے گھر ہو چکے ہیں، اور علاقے میں کم از کم 30 فیصد مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos