اسمبلیاں تحلیل کی تاریخ کا اعلان 20 دسمبر سے قبل کردیں گے، عمران خان

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر ق لیگ اور پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں، 20 دسمبر سے قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔

Read More: https://republicpolicy.com/cm-elahi-to-dissolve-punjab-assembly-as-promised-to-imran-khan-pti-leader/

 چئیرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت ساہیوال سرگودھا ڈویژن اور میانوالی اراکین اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ دونوں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز نے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔

اجلاس کے دوران عمران خان نے کہا کہ اسی ماہ اسمبلی تحلیل ہونے جارہی ہے، ہماری سیاست ملک سے بالاتر نہیں ہے، مسلم لیگ ق اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، ق لیگ اہم اتحادی ہے انھیں اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

Read More: https://republicpolicy.com/cm-pervaiz-elahi-signs-summary-to-dissolve-punjab-assembly-sources/

عمران خان نے مزید کہا کہ پی ڈیم ایم حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، 20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔

Read More: https://republicpolicy.com/wont-waste-even-a-minute-to-dissolve-assembly-if-so-desired-by-imran-parvez-elahi/

دریں اثنا اسپیکر پنجاب سبطین خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کردی ہے جلد اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos