انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پیر کو بنوں چھاؤنی کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے میں سکیورٹی فورسز کے 8 اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
آج فوج کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، پیر کو صبح سویرے 10 دہشت گردوں نے بنوں چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کو سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا۔دہشت گردوں نے ناکامی پر بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرادی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں آٹھ سکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے۔
شہید ہونے والوں میں 44 سالہ نائب صوبیدار محمد شہزاد ،حوالدار ظل حسین، 39; حوالدار شہزاد احمد، 28; سپاہی اشفاق حسین خان، 30؛ سپاہی سبحان مجید، 22؛ سپاہی امتیاز خان، 30؛ سپاہی ارسلان اسلم، 26، اور 34 سالہ لانس نائیک سبز علی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں دہشت گردی کی مذموم کارروائی کا ذمہ دار حافظ گل بہادر گروپ کو قرار دیا گیا، جو کہ افغانستان سے کام کرتا ہے اور ماضی میں بھی پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.