Premium Content

برسات کے موسم میں بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

Print Friendly, PDF & Email

مون سون کا موسم جہاں تازگی بخشتا ہے وہیں سیزن کے دوران نمی کی زیادتی آپ کے بالوں کو خراب کرسکتی ہے ۔ ہوا میں زیادہ نمی بال بے رونق، روکھے پن اور بالوں کے ٹوٹنے کا باعث بن سکتی ہے بلکہ سر کی جلد کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔

لیکن اگر اپ کچھ احتیاطی تدابیر کو اپنائیں تو اپنے بالوں کو صحت مند رکھ سکتے ہیں ۔

باقاعدگی سے شیمپو کرنا

سلفیٹ سے پاک شیمپو کا ہفتے میں 2-3 بار استعمال کریں، یہ آپ کے بالوں کی قدرتی نمی کو دور کیے بغیر گندگی، پسینہ اور اضافی تیل کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

کنڈیشنر

اپنے بالوں میں ہمیشہ شیمپو کے بعد کنڈیشنر بھی استعمال کریں لیکن خیال رہے کی کنڈیشنر کو بالوں کی جڑوں سے دور رکھتے ہوئے لمبائی کے سرے تک لگائیں۔

اینٹی فرِز مصنوعات

اینٹی فرِز سیرم کو اپنے معمولات میں شامل کریں، نمی کے خلاف حفاظتی رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے آرگن آئل یا سلی کون پر مشتمل مصنوعات استعمال کریں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

متوازن غذا

صحت مند بالوں کی نشوونما کے لیے وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور متوازن غذا کو برقرار رکھیں، اپنے بالوں کو اندر سے ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے زیادہ مقدار میں پانی پائیں۔

ہیٹ اسٹائلنگ سے گریز

ہیٹ اسٹائلنگ ٹولز جیسے بِلو ڈرائر، اسٹریٹنرز اور کرلنگ آئرن کا استعمال کم سے کم کریں اور اگر ضروری ہو تو بالوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ہیٹ پروٹیک ٹیو سیرم استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ہائیڈریشن

ہفتے میں ایک بار ڈیپ کنڈیشن نگ ماسک یا کوئی اچھا تیل استعمال کرکے اپنے بالوں کو غذائیت پہنچائیں، ایسی مصنوعات جن میں شیہ بٹی یا ناریل کا تیل شامل ہو وہ آپ کے بالوں کو بہتر غذائیت فراہم کرسکتی ہیں۔

چوڑے دانتوں والی کنگھی کا استعمال کریں

بالوں کے ٹوٹنے، جھڑنے اور روکھے پن کو کم کرنے کے لیے نارمل ہیئر برش کے بجائے اپنے بالوں کو چوڑے دانت والے کنگھے سے سلجھائیں۔

باقاعدہ تراشیں

دو منہ کے بالوں کو ختم کرنے اور اپنے بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے انہیں تراشیں، اس سے آپ کے بال نہ صرف روکھے پن سے محفوظ رہیں گے بلکہ زیادہ خوبصورت بھی نظر آئیں گے۔

بالوں کو خشک کرنا

دھونے کے بعد اپنے بالوں کو مائیکرو فائبر تولیے سے آہستہ سے تھپتھپائیں، بالوں کو بھرپور طریقے سے رگڑنے سے گریز کریں، کیونکہ یہ روکھے پن اور ٹوٹنے کا سبب بن سکتا ہے۔

سر کی جلد کی دیکھ بھال

اگر ضروری ہو تو اینٹی ڈینڈرف شیمپو استعمال کرکے اپنے سر کی جلد کو صاف اور صحت مند رکھیں۔ سر کی جلد کے انفیکشن سے بچنے کے لیے اپنے بالوں کو زیادہ دیر تک گیلا رکھنے سے گریز کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos