بجلی کے زیادہ بلوں کے خلاف ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

[post-views]
[post-views]

بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان تاجروں اور دکانداروں نے ہفتہ کو لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ سمیت ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور حکومت سے مطالبہ کیاکہ مہنگائی کے مارے عوام کے لیے فوری ریلیف کا اعلان کیا جائے۔

ملک کے مختلف حصوں میں تاجروں کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں نے بھی ہڑتال کی کال کی حمایت کی۔ یہ ہڑتال گزشتہ ماہ زیادہ بلوں اور بھاری ٹیکسوں کے خلاف شروع کی گئی احتجاجی مہم کا حصہ تھی۔ قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافے اور زیادہ بلوں کے خلاف حالیہ دنوں میں مشتعل مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

جماعت اسلامی نے بھی تاجروں اور شہریوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کراچی میں ہفتہ کی ہڑتال میں شرکت کی اپیل کی تھی۔

لاہور میں لبرٹی مارکیٹ، حفیظ سینٹر، ایم ایم عالم روڈ، جیل روڈ، انارکلی بازار، دی مال، ہال روڈ، عابد مارکیٹ سمیت اہم مارکیٹیں دن بھر بند رہنے سے کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی بہت کم رہی۔ پنجاب بار کونسل نے بھی مہنگائی کے خلاف ہڑتال کی۔ وکلاء برادری نے بھی احتجاجی کال پر ردعمل کا اظہار کیا کیونکہ انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجاً عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

دوسری جانب جماعت اسلامی کی کال پر لاہور سمیت صوبے بھر کے کئی شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ مظاہرین کی جانب سے صوبے کی اہم شاہراہیں بند کر دی گئیں جس سےسٹرکوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔

تاجر یونین، جماعت اسلامی اور وکلاء کی جانب سے بجلی کےزیادہ بلوں اور مہنگائی کے خلاف دی گئی ہڑتال کی کال کو عوام کی جانب سے زبردست ردعمل ملا، لاہور میں بڑی مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند رہے۔ اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں بھی بجلی کے زیادہ بلوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ گوجرانوالہ، ملتان، جھنگ، شکر گڑھ، جہانیاں، سیالکوٹ، فیصل آباد اور جہلم سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں دکانیں اور بازار بند رہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نگراں حکومت سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا مطالبہ کیا۔

لاہور کے مال روڈ پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت آدھی رات تک بجلی کے بلوں میں ریلیف دے، حکومت نے ڈیڈ لائن ختم ہونے تک عوام کو ریلیف نہ دیا تو آئندہ کا لائحہ عمل عوام طے کرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos