وزیراعظم نے پیپلز پارٹی سے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت مانگ لی

[post-views]
[post-views]

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت مانگی ہے، جس میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججز کے تبادلے کی تجاویز شامل ہیں۔

بلاول کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا وفد وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر چکا ہے۔ ترمیم میں این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ، آرٹیکل 243 میں ترمیم، اور تعلیم و آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات وفاق کو واپس دینے کی تجاویز بھی موجود ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 27ویں ترمیم میں الیکشن کمیشن کی تقرری سے متعلق ڈیڈ لاک ختم کرنے کی شق بھی شامل ہے۔ پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو صدرِ مملکت کی دوحہ سے واپسی پر حتمی پالیسی طے کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos