Premium Content

چین کا کم ترقی یافتہ ممالک کی 100 فیصد مصنوعات پر ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

بیجنگ: چین نے انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کی 100 فیصد مصنوعات پر ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کی 100 فیصد مصنوعات کو زیرو ٹیرف ٹریٹمنٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کے ایک اعلان کے مطابق انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے چین کی جانب سے کھلے پن کو وسعت دینے اور مشترکہ ترقی کے حصول کی خاطر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر 2024 سے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کی 100 فیصد مصنوعات پر ترجیحی ٹیکس کی صفر شرح لاگو ہو گی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

کسٹمز ٹیرف کمیشن کے مطابق ان میں سے ٹی آر کیو مصنوعات صرف کوٹہ کے اندر ٹیرف کی شرح کو صفر تک کم کیا گیا۔ اور کوٹہ سے باہر ٹیرف کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos