ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز سے دو امریکی پرچم بردار بحری جہازوں کے گزرنے کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
امریکی جانب سے یہ مؤقف اپنایا گیا تھا کہ دو تجارتی جہاز، جو امریکی پرچم کے حامل تھے، آج آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ گزرے ہیں۔ تاہم ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اس دعوے کو مکمل طور پر جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کی کوئی بھی نقل و حرکت حقیقت پر مبنی نہیں۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے دو بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر چکے ہیں۔ سینٹ کام کے مطابق امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس جنگی جہاز “پروجیکٹ فریڈم” کے تحت بحیرہ عرب میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔








