چین، کورونا کے بعد ایک اور خطرناک وائرس کا حملہ

چین میں کورونا کے 5 سال بعد ایک اور خطرناک وائرس ہیومن میٹاپنیو وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائرس سے متاثر ہونے والوں کو نزلہ اور کورونا جیسی علامات کی شکایات ہیں ، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں ، کئی افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات آ رہی ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایچ ایم پی وی میں نزلے جیسی علامات عام ہیں اور یہ کورونا جیسی علامات بھی پیدا کر سکتا ہے ۔ چین میں صحت سے متعلق حکام وائرس کے پھیلنے کے ساتھ ہی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین میں سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں اسپتالوں میں رش دکھایا گیا ہے، انٹرنیٹ صارفین کے مطابق انفلوئنزا، ایچ ایم پی وی، نمونیا اور کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بننے والا کورونا وائرس بھی چین سے شروع ہو کر دنیا بھر میں پھیلا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos