خوشی کے اس تہوار پر تمام مسلمان ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ گلے ملنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
تحقیق سے پتا چلا ہے کہ گلے ملنے سے آپ کا ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور خوشی کا احساس ہوتا ہے، اگر آپ کام سے تھک گئے ہوں یا کسی ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوں تو کسی پیارے اور قابل اعتماد شخص سے گرم جوشی سے گلے ملنے سے ساری تھکن دور ہو جاتی ہے۔
محققین کے مطابق 400 افراد پر مشتمل ایک سروے کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ گلے ملنے سے ناصرف ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کم ہوتا ہے بلکہ موڈ بھی خوش گوار ہوجاتا ہے جس سے صحت اچھی رہتی ہے۔
https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd
انسانی جسم میں آکسیٹوسن نامی ہارمون پایا جاتا ہے جسے ماہرین نے کڈل ہارمون کا نام دیا ہے، جب کوئی فرد گلے ملتا ہے تو جسم میں آکسیٹوسن ہارمون کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور یوں انسان خوشی محسوس کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ ہارمون خواتین میں زیادہ اثر رکھتا ہے اور خواتین میں بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق گلے ملنے سے دل بھی صحت مند رہتا ہے اور دل کی دھڑکن بھی کنٹرول میں رہتی ہے۔