بانی پی ٹی آئی کو جیل کے دروازے پر لانا بھی انقلاب کو دعوت دینا ہے ، فواد چوہدری

[post-views]
[post-views]

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گرفتاریوں سے اور پکڑ دھکڑ سے ملک نہیں چلتے، بلاول بھٹو جیت کے نشان بنا رہے تھے اب کہتے ہیں ، لاعلم ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ 45 روز میں یہ حکومت آپ کو ختم ہوتی نظر آئے گی ، حکومت ریت کی دیوار ہے اب آخری دھکا باقی ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پتہ ہے بانی پی ٹی آئی کو جیل کے دروازے پر لانا بھی انقلاب کو دعوت دینا ہے، جس دن بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا ہونگے سڑکوں پر لوگوں کا جم غفیر ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حکمران ٹولے نے لوگوں کو تقسیم کر دیا ہے، اس حکومت کی تمام پالیسیوں کی بنیاد ظلم اور بربریت ہے، ملک میں جمہوریت کا تماشا بن کر رہ گیا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

فواد چوہدری نے کہا کہ ئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، آئینی ترامیم کا ایک ہی مقصد کہ ملک میں نیا پی سی او لگایا جائے، یہ ناپسندیدہ ججز کو باہر کرکے پسندیدہ ججز کو لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک اس وقت وکلاء کے پیچھے کھڑا ہے، سینئرترین جج چیف جسٹس ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos