اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیے۔
فنانس بل کی دستخط شدہ کاپی پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی۔
واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 2024کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد ہے، فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، نیا وفاقی بجٹ کل یکم جولائی سے نافذالعمل ہوگا، 200 ارب روپے سے زائد کے ٹیکسز لاگو ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فنانس ترمیمی بل 2024 صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوایا گیا تھا۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فنانس ترمیمی بل صدر کو ارسال کیا تھا۔
قومی اسمبلی نے متعدد ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل پاس کیا تھا۔
بل اور متعلقہ دستاویزات پر وزیراعظم شہباز شریف کے بھی دستخط ہیں،صدر آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد فنانس ترمیمی بل کل یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.