Premium Content

انگلیاں چٹخانے پرکڑک کڑک کی آواز کیوں آتی ہے؟

Print Friendly, PDF & Email

ہاتھوں یا پاؤں کی انگلیاں چٹخانا ایک عام رویہ ہے جس سے بہت سے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں، کچھ لوگ ایسا گھبراہٹ میں کرتے ہیں، کچھ تناؤ کو دور کرنے یا کچھ فارغ اوقات میں سوچتے ہوئے انگلیاں چٹخانا شروع کردیتے ہیں جو دوسروں کے لیے کبھی کبھار پریشانی کا باعث بھی بنتی ہے۔

اب کئی سوال ہیں جو آپ کے ذہن میں شاید آئے ہوں جیسا کہ لوگ انگلیاں چٹخاتے کیوں ہیں؟ یا چٹخانے پر کڑک کڑک کی آواز آتی ہے ، وہ آواز اصل میں کس کی ہوتی ہے یا کیا اس سے صحت پر کوئی منفی اثرپڑتا ہے؟

کڑک کڑک کی آواز کیوں آتی ہے؟

آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ جب آپ ایک انگلی کا پٹاخہ نکال لیتے ہیں تو اس کے فوری بعد آپ وہیں سے دوبارہ پٹاخہ نہیں نکال سکتے، اس میں کچھ منٹس لگتے ہیں۔

دراصل انگلیوں کے جوڑوں کے درمیان خلا میں ہوا (گیس) بھرنے کے باعث ایک بلبلہ سا بن جاتا ہے۔

جب انگلیاں چٹخائی جاتی ہیں تب یہ بلبلہ پھٹ جاتا ہے جس سے کڑک کڑک کی مخصوص آواز پیدا ہوتی ہے جسے سن کر ایسا لگتا ہے مانو کوئی ہڈی ہی ٹوٹ گئی ہو۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

کیا اس عمل سے کوئی نقصان بھی ہوتا ہے؟

چند ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل سے کوئی نقصان نہیں جب کہ کچھ نے اس سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے اور خاص طور پر بچوں کو یہ کرنے سے منع کیا ہے کیونکہ ان کی ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں۔

اس حوالے سے کیلیفورنیا کے ایک فزیشن نے تحقیق کی اور تجربہ اپنے اوپر ہی کیا۔

وہ لمبے عرصے تک اپنے ایک ہاتھ کی انگلیاں چٹخاتے رہے جب کہ دوسرے ہاتھ کی انگلیوں پر انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

بعدازاں جب انہوں نے ایکسرے کروایا تو دونوں ہاتھوں کے جوڑوں میں کوئی تبدیلی نہیں تھی۔

کچھ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر مسلسل اس عمل کو کیا جائے تو اس سے جوڑ متاثر ہوسکتے ہیں البتہ اس سے بچنے کے لیے خود کو مصروف رکھا جائے کیونکہ زیادہ تر لوگ پریشانی کے عالم میں ہی ایسا کرتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos