سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین عاشورہ کے بعد ہوگی

[post-views]
[post-views]

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات عاشورہ کے بعد منعقد کی جائیں گی۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نمازِ جنازہ اور تدفین کے حتمی شیڈول کا ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ متعلقہ حکام اس حوالے سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد وقت اور دیگر انتظامات سے متعلق تفصیلات جاری کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق تدفین اور نمازِ جنازہ کے انتظامات سے متعلق تمام معلومات متعلقہ ہیڈکوارٹرز کی جانب سے سرکاری طور پر فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ سید علی خامنہ ای ایران میں جنگ کے ابتدائی مرحلے کے دوران امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]