Premium Content

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

جی 7 ممالک کا روس کے منجمد اثاثوں سے یوکرین کو قرض دینے پر اتفاق

Print Friendly, PDF & Email

جی 7 ممالک کے سربراہان نے روس کے منجمد اثاثوں سے یوکرین کو 50 ارب ڈالر کی قرض ڈیل دینے پر اتفاق کر لیاہے۔

اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی، جو اس سال کے جی7 سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہی ہیں، نے سیاسی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مالی امداد سال کے آخر تک یوکرین کو فراہم کی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں جی 7 ممالک کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلن سکی نے مسلسل دوسرے سال جی 7 اجلاس میں شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق اس دوران یوکرینی صدر امریکا اور جاپان کیساتھ نئے سکیورٹی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق جی 7 کے سربراہی اجلاس کے دوران رکن ممالک نے یوکرین کی حمایت کیلئے 50 ارب ڈالر کی قرض ڈیل پر اتفاق کیا ہے، ڈیل کے تحت یوکرین کو قرض روس کے بیرون ملکوں میں منجمد اثاثوں سے حاصل کردہ سود سے دیا جائے گا۔

عالمی رہنماؤں کی جانب سے یوکرین کو قرض ڈیل دینے کا فیصلہ جی سیون کے سالانہ سربراہی اجلاس کے افتتاحی دن پر کیا گیا، روس کے دیگر ممالک میں موجود اثاثوں کو 2022ء میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد منجمد کر دیا گیا تھا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos