غزہ میں کیپٹن سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

[post-views]
[post-views]

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کیساتھ جھڑپ کے دوران کیپٹن سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی فوج  نے اپنے 4 فوجیوں کی ہلاکت اور ایک افسر کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ تمام ہلاک فوجی ملٹی ڈومین یونٹ سے تعلق رکھتے تھے، جسے گھوسٹ یونٹ بھی کہا جاتا ہے اور یہ اسرائیل کے ایلیٹ دستے کے رکن تھے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے فوجیوں میں 22 سالہ کیپٹن جونی کیزن 20 سالہ  نسیم می طال، 21 سالہ ایویو غلبوا اور 22 سالہ سارجنٹ ناؤر حی موف بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں اسرائیل کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 363 تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos