اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر ) سےسابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کےمبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔
https://republicpolicy.com/ex-coas-gen-bajwa-meets-former-cjp-justice-saqib-nisar/ :مزید پڑھیں
ملزمان شہزاد نیاز، ارشد علی اور عدیل اشرف کو اسپیشل مجسٹریٹ عمر شبیرکے رو برو پیش کیاگیا۔
ملزمان کے وکلاء اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کا دو روزکا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
https://republicpolicy.com/ptis-asad-qaiser-says-extending-ex-coas-bajwas-tenure-was-a-mistake/ :مزید پڑھیں
دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم شہزاد نیاز نے دیگر دو شریک ملزمان کو پیسے کے عوض ریکارڈ بیچا، شریک ملزمان نے ایف بی آر کا ریکارڈ صحافی کو فروخت کیا۔