غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 85 فلسطینی شہید اور 130 زخمی ہو گئے جب کہ اسرائیل کی جانب سے معصوم شہریوں پر حملے جاری ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف قتل عام کیا۔
سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 31,045 فلسطینی شہید اور 72,654 زخمی ہو چکے ہیں۔
دریں اثنا، رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں شدید بھوک تیزی سے پھیل رہی ہے جب کہ شمالی غزہ میں مزید دو فلسطینی بھوک سے مر گئے، جس سے غذائی قلت سے ہونے والی اموات کی تعداد پچیس ہو گئی ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.