Premium Content

Add

گوگل نے چیٹ جی پی ٹی طرز کا بارڈ ٹول 180 ممالک کے لیے پیش کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

گوگل نے چیٹ جی پی ٹی ٹول کی طرز پر بارڈ مصنوعی ذہانت  کی سہولت پیش کردی ہے جو فی الحال تجرباتی مراحل میں ہے۔ کمپنی نے انتظار کی لسٹ ختم کرتے ہوئے دنیا بھر کے 180 ممالک کے لیے یہ سہولت پیش کردی ہے جس میں کوریائی اور جاپانی زبانیں بھی شامل ہیں۔

بارڈ کے نئے فیچر میں امیج، کوڈنگ فیچر اور ایپ انٹی گریشن بھی شامل ہیں۔ گُوگل کے مطابق بہت جلد یہ 40 زبانوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ دو ماہ قبل بارڈ کو پیش کیا گیا تھا جو صرف امریکہ اور برطانیہ کے لیے ہی تھا۔

اس میں جنریٹو مصنوعی ذہانت  کی صلاحیت رکھی گئی ہے اور یہ آپ کی فکر کو تخلیق کے درجے تک لے جاسکتا ہے۔ گوگل نے بتایا کہ بارڈ کو پی اے ایل ایم ٹو کے تحت بہتر بنایا گیا ہے جس میں زبانوں کا ایک وسیع اور شاندار نیٹ ورک شامل گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاضی، منطق، دلائل اور کوڈنگ صلاحیتوں سے بھی روشناس کرایا گیا ہے۔

گوگل کے مطابق بارڈ پروگرام کو عوامی رائے سے مزید بہتر بنایا گیا ہے اور یہ عمل جاری رہے گا۔ دوسری جانب گوگل لینس کا پہلو بھی بارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ پروگرام اور ڈویلپمنٹ کے افراد بھی بارڈ سے بہت فائدہ اٹھاسکیں گے۔ ڈویلپر اپنا کوڈ گوگل کے پارٹنر ’ریپلٹ‘ کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔ لیکن سب سے بڑھ کر آپ اپنی ای میل اور دستاویز بھی بارڈ کی مدد سے لکھ سکیں گے اور گویا ای میل لکھنے کے عمل کو پر لگ جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1