Premium Content

حکومت کے اقتدار میں صرف دو ماہ رہ گئے ہیں، عمران خان

Print Friendly, PDF & Email

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں صرف دو ماہ رہ گئے ہیں۔

ایک سو نوےملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کے خلاف جتنے بھی مقدمات بنیں وہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے 9 مئی کے واقعات پر کبھی غیر مشروط معافی نہیں مانگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف ملک کی خاطر بول رہے ہیں۔

پارٹی کے بانی نے کہا کہ ’اگر پی ٹی آئی کے ارکان 9 مئی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملوث پائے گئے تو وہ معافی مانگیں گے اور انہیں سزا بھی دیں گے‘۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

انہوں نے کہا کہ وہ القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کریں گے، لیکن شناخت ظاہر نہیں کر سکتے، ورنہ ایک ویگو ڈالےاُنہیں اُٹھا کرلے جائے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات ہوئے تو ہم انہیں قبول نہیں کریں گے۔ مجھ سے مذاکرات کے لیے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ میں جیل سے پیش گوئی کر رہا ہوں کہ حکومت کے اقتدار میں صرف دو ماہ رہ گئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دلدل میں دھنس رہی ہے۔ وہ بے وقوف ہیں اور نہیں سمجھتے کہ کیا ہو رہا ہے۔ میرے پاس کافی وقت ہے، لیکن ان کا وقت ختم ہو رہا ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos