حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

[post-views]
[post-views]

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 26 روپے اور ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کر دیا۔

نگراں حکومت نے جمعہ کی شب پٹرول کی قیمتوں میں 26.02 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں 17.34 روپے فی لیٹر کا ایک اور اضافہ کر دیا ہے ۔

وزارت خزانہ نے آدھی رات کو ایکس(سابقہ ​​ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پٹرول کی قیمت 331.38 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 329.18 روپےفی لیٹر مقرر کی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اس میں مزید کہا گیا کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کے نرخوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیاہے۔

قیمتوں میں اضافہ یکم ستمبر کورات12:00بجے سے نافذالعمل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos