بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی دہشت گردی کے ایک اور مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ جس کے بعد ان کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔
تھانہ نیو ٹاؤن میں عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گی شن کی سربراہی میں عمران خان سے تفتیش جاری ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق عمران خان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔