Premium Content

عمران خان کی حق دفاع بحالی درخواست کی سماعت منسوخ

Print Friendly, PDF & Email

عمران خان کی جانب سے دائر حق دفاع بحالی کی درخواست پر سماعت منسوخ ہو گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق آج طبیعت ناسازی کی وجہ سے رخصت پر ہیں۔ جس کی وجہ سے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت کے تمام مقدمات کی کازلسٹ منسو خ ہو گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حق دفاع بحالی کی درخواست کی سماعت بھی منسوخ ہو گئی ہے۔

اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا حق دفاع ختم کر دیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے ہائیکورٹ میں زیر سماعت درخواست سے پہلے ہی فیصلہ کر دیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos