Premium Content

عمران خان مارچ میں سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، پیپلز پارٹی رہنما کی پیشگوئی

Print Friendly, PDF & Email

کراچی: پی پی رہنما منظور وسان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آئندہ ماہ نااہل ہونے اور جیل جانے کی پیشگوئی کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہوجائیں گے اور پرانے کیس بھی کھل جائیں گے، عمران خان نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لیے دوسرے رہنما بھی جیل نہیں جاناچاہتے، جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے، عمران خان میں وہ جرات ہی نہیں کیونکہ جیل بھرو تحریک چلانے کے لیے سب سے پہلےخودکو گرفتاری دینی پڑتی ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/sabiq-wazir-azam-imran-khan-ki-lahore-se-islamabad/

منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان دور میں ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی سے سرکاری چھوٹے ملازمین اور مزدور طبقہ کافی پریشان ہے، چھوٹےگریڈ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 70 فیصد بڑھائی جائیں جب کہ مزدوروں کی بھی مزدوری میں اضافے کا اعلان کیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos