آبنائے ہرمز میں واقعے کے بعد بھارت نے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا

[post-views]
[post-views]

بھارتی بحری جہازوں کے ساتھ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعے کے بعد نئی دہلی نے ایران کے سفیر کو طلب کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی تیل بردار اور تجارتی بحری جہازوں کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے اور ان کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے پر ایران کے سفیر کو طلب کر کے باضابطہ احتجاجی نوٹ پیش کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں دو بھارتی تیل بردار جہازوں کو گزرنے سے روک دیا۔ اس دوران صورتحال اس حد تک کشیدہ رہی کہ ایرانی گن بوٹس کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی تاکہ جہازوں کو آگے بڑھنے سے روکا جا سکے۔

بتایا جاتا ہے کہ ان آئل ٹینکرز میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل موجود تھا، جسے لے کر یہ بحری جہاز اپنی منزل کی جانب جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد خطے میں بحری نقل و حرکت اور سلامتی سے متعلق خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos