ایران کا امریکا پر سفارتی خلاف ورزیوں کا الزام، جنگ بندی پر جلد فیصلہ متوقع

[post-views]
[post-views]

ایران نے امریکا کے طرزِ عمل کو سفارتی اصولوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے مستقبل سے متعلق جلد فیصلہ کرے گا۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کے بعض اقدامات اور متضاد بیانات اس کے سفارت کاری کے دعوؤں سے میل نہیں کھاتے، جس سے مذاکراتی عمل متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے اور جلد ہی امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کو خطے کے استحکام کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام تنازعات کا حل صرف مذاکرات میں موجود ہے اور ہر فریق کو ان پر عمل کرنا چاہیے۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جنگ بندی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہا، تاہم امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور کشیدگی بڑھانے کے الزامات بھی عائد کیے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی بدھ کی شام تک ختم ہو سکتی ہے اور اگر نیا معاہدہ نہ ہوا تو اس میں توسیع کا امکان نہیں رہے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos