ایران مذاکرات اور جنگ بندی پر سنجیدہ: مسعود پزشکیان

[post-views]
[post-views]

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی حل اختیار کرنے پر سنجیدہ ہے، تاہم وہ اپنے قومی حقوق کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ایرانی ایوانِ صدر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی، جس میں آبنائے ہرمز، ممکنہ عارضی جنگ بندی اور ایران و امریکا کے درمیان جاری مذاکرات شامل تھے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے، لیکن امریکا کی مسلسل جارحانہ کارروائیوں نے تہران کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے دوران ایران پر ہونے والے حملے قابلِ مذمت ہیں اور انہیں “اعتماد کو نقصان پہنچانے والا اقدام” قرار دیا جا سکتا ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال، ابتدائی جنگ بندی کے امکانات اور خطے میں جاری سفارتی کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos