امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کو سخت نقصان پہنچایا کیونکہ اس کے سوا کوئی اور راستہ موجود نہیں تھا۔ وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ وہی طرزِ عمل اختیار کیا گیا جو پہلے وینزویلا کے معاملے میں اپنایا گیا تھا۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران معاہدے کے لیے بے چینی ظاہر کر رہا ہے، جبکہ امریکا کے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوج موجود ہے۔
انہوں نے معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے اور اقتصادی ترقی کا مطلب قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔








