Premium Content

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

Print Friendly, PDF & Email

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی میڈیا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

تہران ٹائمز کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں گورنر تبریز بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا، صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے ملا تھا۔

اس سے قبل ایرانی عہدیدار نے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد صدر رئیسی کے بچنے اور زندہ ہونے کی توقعات کم ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بدقسمتی سے ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تمام مسافروں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos