Premium Content

اسلام آبادمیں واقع پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹرل سیکریٹریٹ پرسی ڈی اے کا آپریشن، غیر قانونی تعمیرات کے نام پر دفتر کا ایک حصہ گرا دیا گیا۔

پی ٹی آئی کا دفتر سیل کردیا گیا، موقع پر موجود کارکنوں نے سی ڈی اے آپریشن کی مزاحمت کی۔

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے بغیر نوٹس رات کے اندھیرے میں آپریشن کیا، پی ٹی آئی کا دفتر فتح کرلیا، پولیس نے عامر مغل کو گرفتار کیا ہے۔

آپریشن سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کر دیا تھا۔

سی ڈی اے نے آپریشن کے دوران پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرایا۔

سی ڈی اے کا مؤقف ہے کہ آپریشن بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع پلاٹ سرتاج علی نام کے شخص کو الاٹ ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos