Premium Content

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پی ایس ایل ٹائٹل تیسری دفعہ اپنے نام کر لیا

Print Friendly, PDF & Email

کراچی: پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مارٹن گپ ٹل اور کولن منرو نے بیٹنگ کا آغاز کیا، دونوں کی اوپننگ زیادہ دیر نہ چل سکی اور 26 رنز کے مجموعی اسکور پر کولن منرو خوشدل شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

منرو کے بعد آنے والے آغا سلمان زیادہ دیر کریز پر مارٹن گپ ٹل کا ساتھ نہ دے سکے اور صرف 11 گیندوں پر 10 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

پانچویں نمبر پر آنے والے بلے باز اعظم خان نے مارٹن گپ ٹل کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا اور ٹیم کا سکور 102 تک پہنچایا لیکن پھر مارٹن گپ ٹل 32 گیندوں پر 50 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

گپ ٹل کے آؤٹ ہونے کے تھوڑی دیر بعد اعظم خان بھی اسامہ میر کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

فہیم اشرف کے آؤٹ ہونے کے بعد عماد وسیم اور نسیم شاہ نے آخری گیند پر ہدف مکمل کیا، عماد وسیم نے 19 اور نسیم شاہ نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 57 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، محمد رضوان نے 26 اور خوشدل شاہ نے 11 رنز بنائے، اسلام آباد کی جانب سے یاسر خان اور ڈیوڈ ولی نے 6، 6 رنز اور عماد وسیم نے 5 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos