اسرائیل کاغزہ کے کمال عدوان اسپتال پر حملہ، ڈاکٹر سمیت 6 فلسطینی شہید

غزہ کے کمال عدوان ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں طبی عملے کے اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید ہونے والوں میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ہسپتال کے قریب آپریشن بھی کیا تھا جس کے بعد کئی لوگوں کو بے گھر کردیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos