اسرائیل کی حماس کے ساتھ جنگ ، 1000 افراد ہلاک

[post-views]
[post-views]

یروشلم – حماس کی طرف سے اسرائیل پر راکٹوں اور بڑے پیمانے پر زمینی حملے کے بعد سے ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 1,000 تک پہنچ گئی ہے۔

ہزاروں اسرائیلی افواج کو جنوب میں حماس کے جنگجوؤں سے لڑنے کے لیے تعینات کیا گیاہے اور فضائیہ نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں گولہ باری کی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےانتباہ دیتا ہوئے کہا کہ ہم ایک طویل اور مشکل جنگ کا آغاز کر رہے ہیں جو ہم پر حماس کے ذریعے مسلط کی گئی ہے۔

اتوار کے روز لڑائی شروع ہونے کے بعد، لبنان کی طاقتور تحریک حزب اللہ نےکہا کہ حماس کے ساتھ یکجہتی کے طور پرمتنازعہ سرحدی علاقوں میں اسرائیلی پوزیشنوں پر بڑی تعداد میں توپ خانے کے گولے اور گائیڈڈ میزائل فائر کیے ہیں۔ اسرائیلی شہریوں کی لاشیں غزہ کے قریب جنوبی اسرائیل میں سڈروٹ کی گلیوں میں پھیلی ہوئی تھیں۔

 اسرائیلی فوج نے کہا کہ غزہ کے قریب لڑائی میں ہلاک ہونے والوں میں سینئر فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ جنوبی اسرائیل کے بعض علاقوں میں اسرائیلی فوج کی حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ رات بھر جھڑپیں ہوتی رہیں۔ سوشل میڈیا پر بریفنگ دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں نہیں ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

غزہ میں دھماکوں سے سیاہ دھواں، نارنجی چمک اور چنگاریوں نے آسمان کو جگمگا دیا۔ اسرائیلی ڈرون کی آوازیں سر کے اوپر سنی جا سکتی تھیں۔ اس سے قبل سوگواروں کا ہجوم حماس کے سبز جھنڈوں میں لپٹے ہوئے شہداء کی میتیں سڑکوں پر لے گیا۔ غزہ کے شہداء اور زخمیوں کو طبی سامان اور آلات کی شدید قلت کے ساتھ خستہ حال اور بھرے ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 232 افراد ہلاک اور کم از کم 1700 زخمی ہوئے ہیں۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے فتح کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ ہماری سرزمین اور جیلوں میں بند ہمارے قیدیوں کو آزاد کرانے تک جنگ جاری رہے گی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے محصور رہائشی علاقوں پر اسرائیلی جیٹ طیاروں کی فضائی بمباری میں 370 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز سے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 370 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں اور تقریباً 2000 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے آزادی پسندوں کے دو روزہ حملوں میں 2000 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ 100 سے زائد اسرائیلیوں کو حماس نے یرغمال بنایا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos