اسرائیلی ردعمل ہماری فتح کا ثبوت ہے: مسعود پزشکیان

[post-views]
[post-views]

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اس معاہدے کے بعد فاتح کی حیثیت سے سامنے آیا ہے۔

تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے پر اسرائیلی ردعمل خود اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران نے کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والا مفاہمتی معاہدہ نہ صرف ایران بلکہ خطے کی مزاحمتی قوتوں کے لیے بھی ایک باعزت دستاویز ہے۔

ایرانی صدر کے مطابق معاہدے کے بعض حصوں میں معمولی اختلافات موجود تھے، تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]