جیل بھرو تحریک: شاہ محمود، اسد عمر اور دیگرگرفتاری دینے کیلئے خود ہی قیدیوں کی وین میں بیٹھ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کے آغاز پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں نے گرفتاری دے دی۔

لاہور میں سی سی پی او آفس پر پی ٹی آئی کےکئی رہنما اور کارکن قیدیوں کی گاڑی میں سوار ہوگئے اور قیدیوں کی وین کی چھت پرچڑھ گئے۔

گرفتاری دینے والوں میں عمر سرفراز چیمہ، اعظم سواتی اور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ka-jail-bharu-tehreek-22-february-sy-lahore/

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ہم نےگرفتارنہیں کیا، یہ خود ہی پریژن وین میں آکربیٹھ گئے، ہمیں حکومت کی جانب سے گرفتاری کا کوئی حکم موصول نہیں ہوا ہے۔

پولیس نے اہلکاروں سمیت سب کا داخلہ سی سی پی او آفس میں روک دیا جس کے بعد پی ٹی آئی کارکن سی سی پی او آفس کےسامنے سڑک پر لیٹ گئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے پولیس سے گرفتار کرنےکا مطالبہ کیا۔ کارکن وین میں چڑھ کر تصویریں بناتے رہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی گرفتاری دینے والے رہنماؤں کی تصویریں جاری کی گئی ہے۔

بعد ازاں تحریک انصاف کے متعدد کارکن پولیس وین سے اتر گئے اور سی سی پی او آفس سے واپس چیئرنگ کراس کی طرف روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کی تیاری کرلی ہے اور انہیں 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو میانوالی، اٹک اور ڈیرہ غازی خان کی جیلوں میں بھیجا جائے گا۔

قیدیوں کی وین پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کو لے کر کوٹ لکھپت جیل کے قریب پہنچ گئی جبکہ کارکنان بھی قیدیوں کی وین کی چھت پر سوار ہیں۔ اس سے قبل قیدیوں کی وین میں سوار پی ٹی آئی رہنماؤں کوکیمپ جیل کے باہر لایا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos