Premium Content

جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا معاملہ: اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی ایس آئی، آئی بی اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کر دیے

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کرنے والے تین رکنی بینچ نے فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی، سویلین خفیہ ادارے آئی بی اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔

اس تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ہم نے اس کیس میں فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی، سویلین خفیہ ادارے آئی بی، ایم آئی سمیت تمام خفیہ اداروں کے کردار کو دیکھنا ہے اور ذمہ داروں کا تعین کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک حاضر سروس جج کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس پر اثر انداز ہونے اور کیس کی سماعت کرنے والے جج کو دباؤ میں لانے کے مترادف ہے۔

بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے معزز جج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور جسٹس بابر ستار کےخاندان کی ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر شئیر کی گئیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک حاضر سروس جج کی وہ معلومات پبلک کی گئیں جو کوئی عام بندہ نہیں نکال سکتا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ذاتی معلومات یا تو سرکاری اداروں سے ہیک ہوتی ہے یا کسی ادارے نے دی ہوتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ جج کو اپروچ (رسائی) کریں تاہم انھوں نے کسی ادارے کا نام لیے بغیر کہا کہ مگر وہ کام کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’وار فیئر بڑا آسان ہے مگر یہ وار فئیر صرف عدلیہ کے لیے کیوں؟‘

جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ یہ توہین عدالت کارروائی ان کے خلاف ہے جو مستقبل میں کسی جج کے خلاف ایسا کرنے کی جرات نہ کرسکے۔

عدالت نے توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل تین رکنی لارجر بنچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر سماعت کی۔

عدالت نے صحافی مطیع اللہ جان، طلعت حسین، وقاص ملک اور پمرا کو بھی نوٹس جاری کر دیا جبکہ عدالتی معاونت کیلئے سینر صحافی و اینکر حامد میر، صدر پی ایف یو جے،احمد حسن اور احمر بلال صوفی کونوٹس جاری کرتے ہوئے پمرا کو ہدایت کی کہ نشر ہونے والے مواد کا متن فراہم کیا جائے۔

عدالت نے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos