Premium Content

خیبرپختونخوا کے حصے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ گنڈا پور

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے کے حصے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے 10ویں اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مرکز پر زور دیا کہ وہ خیبرپختونخوا کے فنڈز فوری طور پر جاری کرے۔

علی امین گنڈا پور نے کہاہم خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے آنے والی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ ہم کان کنی میں کچھ اصلاحات کر کے اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ انہوں نے ایس آئی ایف سی کے اجلاس کے دوران وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) اور صوبائی طور پر زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (پاٹا) پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ خیبرپختونخوا کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس ہوا جس میں عسکری قیادت بھی موجود تھی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز ، وزیر داخلہ محسن نقوی، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر قانون و انصاف نذیر تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos