میکرون کی چینی صدر شی سے یوکرین جنگ کے خاتمے میں کردار ادا کرنے کی اپیل

[post-views]
[post-views]

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے چین کے صدر شی جن پنگ سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی جنگ ختم کرنے، عالمی تجارت کو بہتر بنانے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے یورپ کے ساتھ زیادہ تعاون کریں۔

میکرون چین کے اپنے چوتھے سرکاری دورے پر ہیں اور ان کے ساتھ کئی فرانسیسی کاروباری بھی موجود ہیں۔ اس دورے کا مقصد چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنا اور عالمی مسائل میں سفارتی تعاون بڑھانا ہے۔

صدر میکرون نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں چین اور فرانس کے درمیان بات چیت پہلے سے زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے تین اہم نکات پر زور دیا: علاقے کا استحکام، معیشت کا توازن اور ماحول دوست پالیسیاں۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور فرانس دونوں عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور انہیں بدلتے حالات میں خودمختاری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین یوکرین اور غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

دورے کے دوران دونوں ممالک نے نیوکلیئر انرجی، سرمایہ کاری،مصنوعی ذہانت، بڑھتی عمر کی آبادی اور پانڈا کنزرویشن کے 12 معاہدوں پر دستخط کیے۔

تاہم، تجارتی کشیدگی، امریکی ٹیکس اور یورپی یونین کے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے بڑے تجارتی فیصلے ابھی ممکن نہیں۔ ایئربس کے 500 طیاروں کی خریداری میں کوئی بڑی پیشرفت متوقع نہیں، اور فرانسیسی الکوحل اور دیگر یورپی مصنوعات پر چینی ڈیوٹی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

چین اور فرانس کے درمیان تجارتی فرق بھی بڑھ رہا ہے۔ چین فرانس سے سالانہ 35 ارب ڈالر کی مصنوعات خریدتا ہے، جبکہ فرانس چین سے تقریباً 45 ارب ڈالر کی مصنوعات حاصل کرتا ہے۔

صدر میکرون نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایسا عالمی تجارتی نظام بنانا چاہیے جو منصفانہ، پائیدار اور سپلائی چین کے مسائل سے محفوظ ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos