Premium Content

Add

 ایسے چوہے کی پیدائش ممکن جس کے 2 حیاتیاتی والد ہیں

Print Friendly, PDF & Email

سائنسدانوں نے ایک ایسے چوہے کی پیدائش میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے 2 حیاتیاتی والد ہیں۔

اس چوہے کی پیدائش کے لیے نر چوہوں کے خلیات سے بیضہ تیار کیے گئے اور ماہرین کے مطابق اس سے بانجھ پن کے شکار جوڑوں کے لیے ایک نیا راستہ کھل جائے گا۔

جاپان کی ایک یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے جب صرف نر جانوروں کے خلیات سے ایک ممالیہ جاندار کی پیدائش ممکن ہوئی ہے۔

انہوں نے پیشگوئی کی کہ اس سے تکنیکی طور پر ایک دہائی کے اندر مردوں کی جِلد کے خلیات سے انسانی بیضہ کو تیار کرنا ممکن ہو جائے گا۔

تحقیقی ٹیم کی جانب سے اب انسانی خلیات پر اس طرح کا تجربہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

محققین نے بتایا کہ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ ٹیکنالوجی انسانوں کے لیے دستیاب ہوگی یا نہیں۔

یہاں آپ کیلئے ایک اور دلچسپ رپورٹ ہے یہ بھی پڑھیں

ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کا بنیادی مقصد بانجھ پن کی شکار ایسی خواتین کے علاج کو ممکن بنانا ہے جن کے جینز میں ایکس کروموسوم غائب ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے نر چوہوں کے خلیات کو اسٹیم سیلز میں تبدیل کیا گیا اور اس طرح ایک بیضہ تیار کرکے چوہے کی پیدائش کو ممکن بنایا گیا۔

محققین کے مطابق یہ چوہا صحت مند ہے اور اس کی جسمانی نشوونما معمول کے مطابق ہو رہی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے بلکہ ایک کانفرنس میں پیش کیے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1