Premium Content

مستعفی پی ٹی آئی ارکان کوکل ہونے والےقومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں،اسپیکرقومی اسمبلی

Print Friendly, PDF & Email

تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے معاملے پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے فیصلے سے ہٹنے سے انکار کردیا۔

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق تحریک انصاف کے جن ارکان کے استعفے منظور ہوچکے وہی فیصلہ حتمی ہے، 35 میں سےکسی بھی رکن کو کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکام قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ مستعفی پی ٹی آئی رکن نے ایوان میں آنےکی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، لاہور ہائیکورٹ یا الیکشن کمیشن نے کسی پی ٹی آئی رکن کوبحال نہیں کیا، الیکشن کمیشن نے صرف ضمنی انتخابات کا اپنا نوٹیفیکیشن معطل کیا ہے۔

ذرائع قومی اسمبلی نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی اسپیکر کے استعفے منظور کرنے کے فیصلے کو معطل نہیں کیا اور الیکشن کمیشن نے بھی کسی بھی تحریک انصاف رکن کی رکنیت بحال نہیں کی۔

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق تحریک انصاف عدالتی فیصلے کی اپنی مرضی سے تشریح کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/manni-budget-ki-manzori-k-liye-sadar-e-mumlekat-ny-qoumi/

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں تحریک انصاف کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 32 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور 27 حلقوں کے ضمنی انتخابات کا انتخابی شیڈول معطل کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos