مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکا، 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

مستونگ میں گرلز ہائی اسکول سول ہسپتال چوک پر بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر اسکول کے بچے شامل ہیں ، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دھماکے میں پولیس کی گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ چوک پر موجود دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ، دھماکے کی آواز قریبی علاقوں میں بھی سنی گئی، پولیس اور ریس کیو کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تاہم اسکول کی وین بھی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 3 بچے اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos