Premium Content

موبائل انزائٹی ڈس آرڈر کیا ہے؟

Print Friendly, PDF & Email

موبائل فون صارفین میں بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جو خوف یا ہچکچاہٹ کے باعث فون کال اٹھانے سے گھبراتے ہیں، ایسے افراد دراصل ایک خاص قسم کے ڈس آرڈر کا شکار ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جو افراد فون کالز اٹھاتے وقت اس قسم کی کیفیت محسوس کرتے ہیں جس میں انہیں ہچکچاہٹ کا سامنا ہوتا ہے۔ ایسے افراد فون انزائٹی یا ٹیلی فوبیا نامی ڈس آرڈر کا شکار ہوتے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے موبائل صارفین اکثر موبائل فون پر بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔ یہ ڈس آرڈر اکثر ان افراد میں زیادہ پایا جاتا ہے جو سوشل انزائٹی کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ ایک خاص قسم کا ڈس آرڈر ہے جس میں دوسروں کی طرف سے پرکھے جانے کا مستقل خوف رہتا ہے۔

اس حوالے سے فون انزائٹی ڈس آرڈر کی کچھ علامات میں فون بجتے ہی فوراً کال نہ اٹھانا اور کال آتے ہی دل کی دھڑکن کا تیز ہوجانا پہلی علامت ہے۔ اگر فون اٹھا بھی لیا جائے تو کال پر بات کرتے ہوئے گھبراہٹ محسوس کرنا بھی اسی ڈس آرڈر میں شمار ہوتا ہے۔

فون انزائٹی ڈس آرڈر کی مزید علامات میں فون پر بات کرنے کے دوران سوچ میں پڑجانا یا یہ دورانِ فون کال یہ سوچنا کہ کیا گفتگو کی جائے۔

رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

ماہرین کے مطابق جن افراد میں یہ علامات پائی جاتی ہیں یا وہ کافی عرصے سے اس قسم کی کیفیت محسوس کر رہے ہیں تو انہیں مینٹل ہیلتھ پروفیشنل سے رجوع کرنا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos