Premium Content

سمارٹ فون ایک نشہ

Print Friendly, PDF & Email

تحریر: نعمان جمیل بٹ

بجلی کے بعد سمارٹ فون ایک ایسی ایجاد ہوئی جس نے سائنس کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا، انسان  کے رہن سہن کو یکسر تبد یل کر دیا اور معاشرتی زندگی تنہاء پسندی کی طرف چل نکلی. جہاں اس ایجاد کے بے شمار فائدے ہیں، وہیں نقصانات سے بھی آنکھیں نہیں چرائی جاسکتی،  اگر غور و فکر  کریں  تو  ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان اور بھارت جیسے ملکو ں میں  سمارٹ فون کے زیادہ نقصانات دیکھنے کومل رہے ہیں. وقت گزرنے کے ساتھ سمارٹ فونز نے پرانے کی پیڈفونز کی جگہ لے لی اور اس  کی وجہ سے زیادہ متاثر ہونے والی نسل ہم ہیں  کیونکہ ہم اپنا زیادہ تر وقت فون کے ساتھ گزارنا پسند کرتے ہیں .سمارٹ فون کا استعمال بھی کسی نشے سے کم نہیں جس کا اندازہ موجودہ انٹرنیٹ سروس معطلی سے بخوبی ہوگیا ہوگا .آپ جہاں پر بھی دیکھ لیں کوئی سٹاپ ہو , دکان ہو یا پھر  کوئی گاڑی چلا رہا ہوں اس کا زیادہ تر د ھیان اپنے فون کی طرف ہوتا ہے  جو حادثات کا سبب بھی بنتا ہے

جب انسان ایک بار فون ہاتھ میں لے کربیٹھ جاتا ہے  تو اس کا فون چھوڑنے کو جی نہیں چاہتا، مختلف ویڈ یوز،  گانے ,کارٹونز، شعر و شاعری وغیرہ اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور جسمانی نقل وحرکت نہ ہونے کی  وجہ سے لوگ ذہنی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں.ایک دوسرے  سے دور ہوتے جارہے ہیں

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اگر نوجوان نسل پر نظر ڈالی جائے تو  بدستور تباہی کی طرف گامزن ہورہی ہے  .جیسے کہ فیس بک ,انسٹاگرام کے ذریعے انجان لوگوں سے تعلقات بڑھانا اور ان کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرنا اور لڑکوں کا لڑکی بن کے لوگوں سے بات کرنا اور ان  کے جذبات سے کھیلنا آج کل عام ہو رہا ہے جس کا اثر لوگوں کی ذاتی زند گی پر ہوتا ہے.ایک دوسرے کیلئے جذبات کا جعلی جال بن کر ملاقاتوں کے لیے بلانا اور پھر اغوا کرلیا جانا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے بارے میں اندرون سندھ سے آپ کئی خبریں سن چکے ہوں گے یا بازیابی کی تصاویر یا کہانیاں پڑھ چکے ہوں گے ۔

بوڑھے اور جوان تو اپنی جگہ، آن لائن گیمز کھیلنے کی وجہ سے  بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جو مختلف ایپس اور کارٹون میں دکھائی گئی حرکات کو حقیقت سمجھ کر خود بھی اس کو آزمانے کی جستجو کرتے ہیں، کچھ طلبا  کی پڑھائی بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سے جڑی ہے لیکن مجموعی طور پر فون کے استعمال سے طلباء کی پڑھائی میں دلچسپی ختم ہوتی جا رہی ہے  جوکہ والدین کے لیےپریشانی اورفکرکا باعث ہے. سکرین پر زیادہ دیر تک آنکھیں جماۓ رکھنا آنکھوں کے لیے  بھی فائدہ نہیں، بالخصوص بچے تو کتنی کتنی دیر پلک ہی نہیں جھپکاتے،ان کی نیند ہی پوری نہیں ہوتی اور نیند کا پورا نہ ہونا مزید بیماریوں  کے مسائل پیدا کرتا ہے

کوئی بھی ایجاد نہ تو بذات خود بری ہوتی ہے، نہ اچھی،  اس کا استعمال ا سےاچھا برا بنا تا ہے، یہ  لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ فون کا صحیح استعمال کر  کے اپنی زندگی آسان بناتے ہیں یا منفی استعمال کر کے نقصانات کی راہیں کھولتے ہیں  لہذا پابندی اپنے آپ پر لگائیں. فون کو درست طریقے سے استعمال کریں

والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کوبچپن  میں ہی فون کی دستیابی کے ساتھ ساتھ  اس کے نقصانات سے بھی آگاہ کریں  اور ان کو زیادہ سے زیادہ جسمانی اور ذہنی پریکٹس کی مشقوں کی طرف راغب کریں،  ان کو اپنا دوست بنائیں تاکہ وہ کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے آپ سے کوئی بھی بات شیئرکرنے سے نہ گھبرائیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos