مراکش میں زلزلے سے کم از کم 632 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

[post-views]
[post-views]

مراکش میں، ملک کے بلند اٹلس پہاڑوں پر آنے والے 6.8 شدت کے طاقتور زلزلے میں کم از کم 632 افراد ہلاک اور 329ہو گئے ہیں۔ زلزلے سے عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں، بڑے شہروں کے مکینوں کو گھروں سے بھاگنا پڑا۔

مراکش کی وزارت داخلہ نے کہا کہ یہ تعداد ابتدائی طور پر مرنے والوں کی ہے اس میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ زیادہ تر اموات پہاڑی علاقوں میں ہوئیں جہاں تک پہنچنا مشکل ہے۔

سرکاری ٹی وی نے وزارت داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو مراکش میں آنے والے زلزلے میں کم از کم 632 افراد ہلاک اور 329 زخمی ہوئے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

وزارت نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں سے 51 کی حالت تشویشناک ہے، 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد جو سیاحتی مقام مراکیش سے 72 کلومیٹر (45 میل) جنوب مغرب میں آیا ۔

ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos