Premium Content

ملک میں کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

Print Friendly, PDF & Email

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں رہنماؤں سے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کے مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے نہیں دیں گے۔ ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات دن بدن بہتر ہو رہے ہیں۔ اور ہمیں سب اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں اب کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے مطالبات کو ہر ممکن صورت میں حل کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos